انٹرنیشنل
مسجد الحرام ؛خاتون کو فلسطینی پرچم لہرانےسے روک دیا گیا
خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)خاتون کو مسجد الحرام میں فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔
خاتون کے اردگر جمع ہونے والے افراد کو منشتر کرنے کے لیے مزید سیکورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کی ہدایت کرتے رہے۔ فلسطین کا پرچم لہرانے اور سیکورٹی اہلکاروں کی خاتون کو منع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔