انٹرنیشنل
مسلم دشمنی:مودی سرکار نےعلی گڑھ کا نام تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا
بھارت کی مودی سرکار مسلم دشمنی میں الٰہ آباد اور فیض آباد کے بعد اب علی گڑھ کا نام بھی تبدیل کرنے جا رہی ہے
لکھنؤ(ویب ڈیسک)مسلم دشمنی:مودی سرکار نےعلی گڑھ کا نام تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا، بھارت کی مودی سرکار مسلم دشمنی میں الٰہ آباد اور فیض آباد کے بعد اب علی گڑھ کا نام بھی تبدیل کرنے جا رہی ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کی مرکزی حکومت کے دوسرے دور میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کی آشیرباد سے مسلم مخالف مہم عروج پر ہے جب کہ سیاسی فائدے اٹھانے کے لیے بی جے پی اور اس کی ذیلی انتہا پسند تنظیمیں مسلم مخالف کارڈز کو ہمیشہ سے استعمال کرتی رہی ہیں۔