انٹرنیشنل

مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشیں اور،سلائیڈنگ سے 37 افراد ہلاک

ریاست میزورام میں طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر اسکول اور سرکاری دفاتر بند رکھے گئے جبکہ آسام اور تریپورہ میں بارش کے سبب بجلی اور انٹرنیٹ کی فراہمی معطل رہی

آسام(ویب ڈیسک) بھارتی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میزورام، آسام، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صرف میزورام میں طوفان کی وجہ سے 28 افراد کی اموات، جبکہ تقریباً 10 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میزورام میں طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر اسکول اور سرکاری دفاتر بند رکھے گئے جبکہ آسام اور تریپورہ میں بارش کے سبب بجلی اور انٹرنیٹ کی فراہمی معطل رہی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست میگھالیہ میں 200 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ اروناچل پردیش اور آسام میں شدید بارش کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button