انٹرنیشنل

مصری الیکشن، عبدالفتاح السیسی مسلسل تیسری بار صدر منتخب

ووٹنگ کی شرح 66 اعشاریہ 8 فیصد رہی جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تھی'عبدالفتاح السیسی نے 89 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی

مصر(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ہونے والے الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں عبدالفتاح السیسی مسلسل تیسری بار بھاری اکثریت سے مصر کے صدر بن گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مصری الیکشن اتھارٹی نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مصر میں صدارتی انتخابات 2024 کے لیے 10 دسمبر سے 12 دسمبر تک ووٹ ڈالے گئے تھے، الیکشن اتھارٹی کے مطابق ووٹنگ کی شرح 66 اعشاریہ 8 فیصد رہی جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تھی۔ نتائج کے مطابق عبدالفتاح السیسی نے 89 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی۔

مصری الیکشن اتھارٹی کے مطابق صدارتی انتخابات میں 4 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا جن میں سے 4 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹ درست قرار دییگئے۔ الیکشن اتھارٹی کے مطابق عبدالفتاح السیسی نے 3 کروڑ 97 لاکھ سے زائد ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی۔ عبدالفتاح السیسی کے حریف امیدوار حازم محمد سلیمان عمر نے 19 لاکھ 86 ہزار ووٹ حاصل کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button