انٹرنیشنل

معصوم فلسطینیوں کا قتل کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں،کینیڈین وزیرخارجہ نےاسرائیل کے خلاف آواز اٹھادی

کینیڈین وزیرِخارجہ میلانی جولی نےرفح میں جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں

ٹورنٹو(ویب ڈیسک)معصوم فلسطینیوں کا قتل کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں،کینیڈین وزیرخارجہ نےاسرائیل کے خلاف آواز اٹھادی۔رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیرِخارجہ میلانی جولی نےرفح میں جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں۔ میلانی جولی نے27 مئی کو پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جنگ کے وقت بھی انسانیت کے کچھ اصولوں کی پابندی کی جاتی ہے لیکن رفح میں جو مناظر ہمیں دیکھنے کو ملے وہ دل دہلا دینے والے ہیں۔

کینیڈین وزیرِخارجہ نےکہا کہ رفح آپریشن پر ہمارا مؤقف بہت واضح ہےجو ہم پچھلے کئی ہفتوں سے بتا بھی رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے پاس اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں ہے۔ میلانی جولی نے کہا کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں اور اس حوالے سے عالمی عدالت نے جو فیصلے کیے ہیں ہم ان کے پابند ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین کی حالت تباہ کن ہے اور اسی لیے ہم فوری طور پر جنگ بندی چاہتے ہیں۔ کینیڈین وزیرِ خارجہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بھی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم رفح میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں سے خوفزدہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button