انٹرنیشنل

مقبوضہ مغربی کنارہ، اسرائیلی افواج کا طبی عملے کے بھیس میں اسپتال پر حملہ، متعدد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین شہر کے ابن سینا اسپتال کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی غزہ کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، صیہونی افواج نے اسپتال میں گھس کر 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین شہر کے ابن سینا اسپتال کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوجی اہلکار ڈاکٹر، نرس اور عام شہریوں کے لباس میں اسپتال میں داخل ہوئے، اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہید ہونے والے دو بھائی ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد شہروں سے مزید 18 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی اسیران کلب کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں7 اکتوبر سے اب تک 6 ہزار 390 فلسطینی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پٹی میں نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 114فلسطینی شہید اور 249 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں 26 ہزار 751 فلسطینی شہری شہیدہوئے جب کہ 65 ہزار 636 زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button