انٹرنیشنل

موبائل فون یونٹ میں سرمایہ کاری،چینی کمپنی نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرادی

چینی کمپنی کی جانب سے موبائل فونز، الیکٹرک بائیکس اور جدید زراعت میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا

شینزن(ویب ڈیسک) چین کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِاعظم محمد شہبازشریف سے چینی کمپنی کے چیئرمین ژو ژاؤ جیانگ نے شینزن میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چینی کمپنی نے پاکستان میں موبائل فون یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔ چینی کمپنی کی جانب سے موبائل فونز، الیکٹرک بائیکس اور جدید زراعت میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

وزیرِاعظم محمد شہبازشریف نےاس حوالے سے وفاقی وزراء اورپاکستان کےچین میں سفیرکو جلد لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نےکہا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس تمام وسائل ہیں، ہماری بڑی طاقت نوجوان افرادی قوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button