انٹرنیشنل

مودی سرکارکی ہٹ دھرمی،ایک اورمسجد کو مندرمیں تبدیل کرنےکا فیصلہ

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی انتظامیہ نے ہنوتوا گروپس کے دباؤ میں آکر ایک تاریخی مسجد کو سِیل کر دیا جہاں انتہاپسند ہندو جماعت مندر بنانا چاہتی ہے۔

بھارت(ویب ڈیسک) کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں ہندوتوا گروپوں نے مہاراشتڑ کے قصبے ایرنڈول کی صدیوں پرانی مسجد کے بارے میں دعویٰ کیا کہ یہ مسجد ایک مندر کو ڈھا کر بنائی گئی تھی اس لیے یہاں دوبارہ مندر تعمیر کیا جائے گا۔ جنونی انتہا پسند ہندو جتھوں کے دباؤ پر تاریخی مسجد کو سیل کردیا گیا جس پر مسجد کے ٹرسٹی نے اورنگ آباد ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا جس میں مقامی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

مقدمے میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مسجد کو کھولنے اور وہاں عبادت کی اجازت دینے کا حکم جاری کریں۔ یہ بنیادی مذہبی آزادی کا کیس ہے۔ مسجد کی ٹرسٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے عدالت کو بتایا کہ مسجد ایک رجسٹرڈ وقف جائیداد ہے جس کو سِیل کرنے کا اختیار کلکٹر کے پاس نہیں ہوتا۔

وکیل شاہد ندیم نے مزید استدلال کیا کہ وقف املاک سے متعلق معاملات کو وقف ٹریبونل کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے۔ مسجد ٹرسٹی کے وکیل نے مسجد کے وقف جائیداد ہونے سے متعلق ویڈیو اور دستاویزی ثبوت بھی عدالت میں جمع کرائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button