نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نریندرمودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا جہاں ان کے ساتھ اتحادی حکومت کے 72 وزرا نے بھی حلف اٹھایا۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی محل راشٹراپتی بھاون میں منعقدہ تقریب میں صدر دروپادی مورمو نے نریندر مودی سے حلف لیا اور تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم بننے کا ریکارڈ برابر کردیا، اس موقع پر خطے کے 7 ممالک کے رہنماؤں، بالی ووڈ اسٹارز، صنعت کاروں سمیت ہزاروں شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے ہمراہ نئی اتحادی حکومت کے 72 وزرا نے بھی حلف اٹھالیا ہے، جن میں سے 30 کابینہ وزرا، 5 آزاد اور 36 وزرائے مملکت ہوں گے، جن کے قلم دان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔