انٹرنیشنل

مودی کی پاکستان مخالف انتخابی مہم ناکام، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور انٹرنیشنل میڈیا کا اعتراف

اگر پاکستان چوڑیاں نہیں پہن رہا ہے، تو ہم انہیں چوڑیاں پہنا دیں گے' ان کے پاس آٹا اور بجلی نہیں ، اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ ان کے پاس چوڑیوں کی بھی کمی ہے۔

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی پاکستان مخالف انتخابی مہم ناکام ہو گئی ہے ، بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور انٹرنیشنل میڈیا نے اعتراف کر لیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ریاست بہار میں ایک ریلی میں کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا، ”اگر پاکستان چوڑیاں نہیں پہن رہا ہے، تو ہم انہیں چوڑیاں پہنا دیں گے۔ ان کے پاس آٹا نہیں ہے، ان کے پاس بجلی نہیں ہے، اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ ان کے پاس چوڑیوں کی بھی کمی ہے۔” مودی کا یہ بھی دعوی ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے ان کی حکومت کے نقطہ نظر نے کانگریس کے برسوں کے اقتدار کے مقابلے میں کافی بڑی تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے مغربی ریاست مہا راشٹر کے لاتور حلقے میں ایک انتخابی ریلی سے اپنے خطاب میں کہا، ”کانگریس کی حکومت کے دوران، خبروں کی سرخیاں یہ تھیں کہ بھارت نے دہشت گردی کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک اور ڈوزیئر پاکستان کو سونپا ہے۔ لیکن آج، بھارت ڈوزیئر نہیں بھیجتا، آج، بھارت ان کے ہی میدان میں دہشت گردوں کو مارتا ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button