انٹرنیشنل

مودی کے گرد گھیرا تنگ، کینیڈین عدالت نے خالصہ رہنماء کے قاتل کے گرد شکنجہ کس لیا

کینیڈین عدالت نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے جرم میں گرفتاربھارتی نوجوان امن دیپ سنگھ پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) نریندرا مودی کے گرد گھیرا تنگ، کینیڈین عدالت نے خالصہ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قاتل امن دیپ سنگھ کے گرد شکنجہ کس لیا اور بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے جرم میں گرفتاربھارتی نوجوان امن دیپ سنگھ پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل ملوث بھارتی نوجوان امن دیپ سنگھ کو3 نومبر 2023کو بریمپٹن کینیڈا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ امن دیپ سنگھ کو اونٹاریو میں ایک شادی کی تقریب سے ایک دن قبل گرفتار کیا گیا تھا، شادی کی تقریب میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کی سازش تیار کی گئی تھی۔امن دیپ سنگھ ان 4 بھارتی شہریوں میں شامل ہے جنہیں اوٹاوہ میں قتل کے جرم میں فرد جرم عائد کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button