انٹرنیشنل

نئی دہلی ، پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد

مساوات اور باہمی احترام پر مبنی پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول ہیں، یہ اصول بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہش کو بھی تقویت دیتے ہیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا’ سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے بتایا ہے کہ پاکستان چانسلری میں بھارت میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے خطاب کیا، سعد احمد وڑائچ نے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو سراہا۔ پاکستانی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ مساوات اور باہمی احترام پر مبنی پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول ہیں، یہ اصول بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کی پاکستان کی خواہش کو بھی تقویت دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button