انٹرنیشنل

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کس سے شادی کی؟

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ ساتھی کلارک گیفورڈ سے شادی کر لی' تقریب میں 50 سے 75 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا

نیوزی لینڈ( مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کس سے شادی کی؟ اور کتنے مہمانوں کو تقریب شادی میں مدعو کیا گیا؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ہفتے کے روز اپنے دیرینہ ساتھی کلارک گیفورڈ سے ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ 43 سالہ آرڈرن اور47 سالہ کلارک گیفورڈ نے مئی 2019 میں منگنی کی تھی اور ان کی شادی 2022 کے اوائل میں ہونی تھی، لیکن وبائی مرض کووڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے تقریب منسوخ کردی گئی تھی۔ جیسنڈا آرڈرن کی ترجمان نے ایک ای میل میں بتایا کہ شادی نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کے مشرقی ساحل پر ہاکس بے میں کریگی رینج وائنری میں ہوئی، جو دارالحکومت ویلنگٹن سے تقریبا 310 کلومیٹر (190 میل) شمال میں ہے۔ شادی کی آفیشل تصویر میں جیسنڈا آرڈرن کو فیشن ڈیزائنر جولیٹ ہوگن کے تیار کردہ سفید رنگ کے لباس میں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گیفورڈ نے سیاہ سوٹ پہنا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا تقریبا 50 سے 75 مہمانوں کے سامنے شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق مہمانوں میں آرڈرن کے جانشین اور موجودہ اپوزیشن لیڈر کرس ہپکنز بھی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button