انٹرنیشنل

وزیراعظم کےخلاف پیش کی جانےوالی تحریک عدم اعتماد کا کیا بنا؟ اہم خبرآگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں حکومتی اتحاد کی 331 اور اپوزیشن اتحاد کی 144 نشستیں ہیں

نیو دہلی(ویب نیوز) وزیاعظم کےخلاف پیش کی جانےوالی تحریک عدم اعتماد کا کیا بنا؟ اہم خبرآگئی ،رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہوگئی۔  دارالحکومت نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں حکومتی اتحاد کی 331 اور اپوزیشن اتحاد کی 144 نشستیں ہیں۔  بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے سے قبل وزیر اعظم مودی نے ایک دھواں تقریر کی اور کانگریس پارٹی کے رہنماؤں پر الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ طنزیہ وار بھی کئے۔

واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور میں دو ماہ سے جاری نسلی فسادات اور اس سے نمٹنے میں مودی حکومت کی ناکامی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔ اس عدم اعتماد تحریک پر تین دن سے بحث جاری تھی۔ تاہم آج مودی کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد قرار داد مسترد ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button