انٹرنیشنل

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا وزیراعظم نریندرمودی سے مستعفیٰ ہونےکا مطالبہ

 ممتا بنرجی نے کہا ک مودی اپنی ساکھ کھو چکے ہیں اور انھیں واضح اکثریت نہیں ملی ہے

کولکتہ(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مستعفیٰ ہونےکا مطالبہ کر دیا۔ کولکتہ سے بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بنرجی نے کہا ک مودی اپنی ساکھ کھو چکے ہیں اور انھیں واضح اکثریت نہیں ملی ہے۔  ممتا بنرجی نے کہا کہ نریندر مودی کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وراناسی میں نریندر مودی کو 2019 کے مقابلے میں کم ووٹ پڑے، انہیں 6 لاکھ 12 ہزار 970 ووٹ ملے، مودی کے مقابل کانگریس کے امیدوار اجے رائے کو 4 لاکھ 60 ہزار 457 ووٹ ملے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے 2019 میں وراناسی سے 6 لاکھ 74 ہزار 664 ووٹ حاصل کیے تھے، مودی نے اس بار حریف کو صرف ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی جبکہ 2019 میں حریف کو 4 لاکھ سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button