انٹرنیشنل

ٹرمپ کے بعد جوبائیڈن بھی مشکل میں، بیٹے پر حیران کن الزام لگ گیا

بائیڈن کے 54سالہ بیٹے ہنٹر بائیڈن کیخلاف اسلحہ رکھنے کا مقدمہ دوبارہ کھل گیا جبکہ ملک میں صدارتی انتخابات میں صرف 6ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوبائیڈن بھی ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ ان کے 54سالہ بیٹے پر ایسا الزام لگا دیا گیا ہے کہ سب چونک گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن بھی ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ ان کے 54سالہ بیٹے ہنٹر بائیڈن کیخلاف اسلحہ رکھنے کا مقدمہ دوبارہ کھل گیا اور اس طرح سابق اور موجودہ صدور کیلئے یہ پریشان کن صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب ملک میں صدارتی انتخابات میں صرف چھ ماہ کاعرصہ باقی ہے۔جوبایئڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ (ممکنہ طور پر) دونوں ہی دوسری مدت کیلئے قسمت آزما رہے ہیں اس طرح جہاں ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تاریخ میں پہلے ایسے صدر بنے ہیں جنہیں کسی جرم کیلئے مجرم قراد دیا گیا ہے تو دوسری طرف یہ پہلا موقع ہے کہ کسی صدر کو عہدے پررہتے ہوئے اپنے بیٹے کیخلاف مقدمات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button