انٹرنیشنل

پلوامہ ڈرامہ کا راز بے نقاب، مودی اور ممتا بینر جی میں ٹھن گئی

مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے پلوامہ ڈرامہ رچایا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)پھر پلوامہ جیسا جعلی اور اسکرپٹڈ ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بنا رہی ہے

مغربی بنگال(مانیٹرنگ ڈیسک) پلوامہ ڈرامہ کا راز بے نقاب، بھارت میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی اور وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان ٹھن گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی نے کہا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے پلوامہ ڈرامہ رچایا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)پھر پلوامہ جیسا جعلی اور اسکرپٹڈ ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بنا رہی ہے۔ ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ مودی ایک بار پھر پلوامہ طرز کا ڈرامہ رچا کر انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب مودی نواز میڈیا نے وزیرِ اعلی ممتا بینرجی کو غدار قرار دے دیا۔ اس سے قبل ماضی میں کانگریس رہنما ادت راج نے بھی پلوامہ ڈرامے کو جعلی اور خود ساختہ قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک نے بھی کہا تھا کہ مودی اور امت شاہ نے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کا کہا، مودی پلوامہ حملے کو پاکستان پر تھوپ کر الیکشن میں ووٹ لینا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ پلوامہ میں مودی نے بھارتی فوجیوں کو بچانے کے بجائے جان بوجھ کر مرنے دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈالا۔ پلوامہ ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا، جواب میں پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے اور ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button