انٹرنیشنل

پولیس سٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

ایران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے جنوب مشرقی حصے میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سیستان اور بلوچستان کے نائب گورنر علی رضا نے بتایا کہ تہران سے تقریباً 1400 کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع راسک ٹاؤن میں صبح 2 بجے مسلح افراد کے حملے میں سینیئر پولیس افسران اور سپاہی مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں کئی حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی نے اس حملے کا الزام ایک علیحدگی پسند گروپ جیش العدل پرعائد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button