پہلی مرتبہ نیلسن منڈیلا کی پارٹی اے این سی کو عام انتخابات میں اکثریت نہ مل سکی
جنوبی افریقا میں 30 سال میں پہلی مرتبہ نیلسن منڈیلا کی پارٹی اے این سی کو عام انتخابات میں اکثریت نہ مل سکی
پریٹوریا (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں 30 سال میں پہلی مرتبہ نیلسن منڈیلا کی پارٹی اے این سی کو عام انتخابات میں اکثریت نہ مل سکی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت کو صرف 40 فیصد ووٹ ملے جبکہ مرکزی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک الائنس کو تقریباً 21 فیصد اور سابق صدر جیکب زوما کی ایم کے پارٹی نے پہلے الیکشن میں ہی 14 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اے این سی کو دوبارہ حکومت بنانے کے لیے اتحاد کا سہارا لینا پڑے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابی کمیشن نے ابھی تک حتمی نتائج جاری نہیں کیے ہیں، مکمل نتائج کا اعلان آج کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا میں ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے اس بار کے انتخابی نتائج کو ایک اہم کامیابی قرار دے دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک شدید غربت اور عدم مساوات سے نبرد آزما ہے۔