انٹرنیشنل

چابہاربندرگاہ معاہدہ :چین اورپاکستان نےبھارت اور ایران کو پہلا جھٹکا دیدیا

چین اور پاکستان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایران اور بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس بندرگاہ کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا تو دونوں ممالک کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے

بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکہ کے بعد چین اور پاکستان نے بھی چابہار بندرگاہ منصوبے پر ایران اور بھارت کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چابہار بندرگاہ بھارت کو دینے پر امریکہ کے بعد چین اور پاکستان نے بھی دونوں ممالک کو جھٹکا دیدیا،چین اور پاکستان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایران اور بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس بندرگاہ کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا تو دونوں ممالک کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

واضح ہو کہ رواں ہفتے انڈیا اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کے انتظامات چلانے کے لیے ایک دس سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے بعد اس خطے میں اقتصادی اور سیاسی منظرنامہ خاصا دلچسپ ہوگیا ہے۔ انڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا لیکن امریکہ نے اس معاہدے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے کہ ایران سے جو بھی ملک کسی بھی طرح کا تجارتی معاہدہ کرتا ہے اسے ممکنہ پابندیوں کے حوالے سے بھی آگاہ رہنا چاہیے۔

انڈیا نے امریکہ کی اس وارننگ کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ امریکی انتطامیہ کے ترجمان کے پاس اس معاملے کے حوالے سے درست معلومات موجود نہیں ہیں اور یہ کہ امریکہ پابندیوں کی بات کر کے تنگ نظری کا مظاہرہ نہ کرے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے سنہ 2016 میں ایران کے دورے کے دوران انڈیا، ایران اور افغانستان کے درمیان چابہار کی ’شہید بہشتی بندرگاہ‘ پر انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ کوریڈور تعمیر کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button