
60 فیصد امکان ہے کہ جولائی کے اختتام تک ایل نینو لہر بن جائے گی جبکہ ستمبر کے آخر تک اس کے بننے کے امکانات 80 فیصد ہے: عالمی ادارہ رپورٹ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز) اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ چند ماہ میں ایل نینو موسمیاتی رجحان تشکیل پانے سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھنے کاامکان ہے۔
ایل نینو کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔گزشتہ 3 سال میں لا نینا لہر دیکھنے میں آئی تھی جس نے عارضی طور پر عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو روک دیا تھا۔عالمی ادارے نے کہا ہے کہ 60 فیصد امکان ہے کہ جولائی کے اختتام تک ایل نینو لہر بن جائے گی جبکہ ستمبر کے آخر تک اس کے بننے کے امکانات 80 فیصد ہے۔ڈبلیوا یم اونے کہا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے موثر ارلی وارننگ سسٹمز استعمال کریں۔