انٹرنیشنل

چین،پاکستان اور روسی قیادت سرجوڑکربیٹھ گئی،نیو ورلڈ آرڈر میں پاکستان کو بڑا کردار دینے پر اتفاق

تینوں ممالک کے درمیان یہ معاملہ بھی طے پا گیا کہ یہ تینوں ممالک دفاعی سازوسامان ایسے کسی ملک کو فروخت نہیں کریں گے جو انھی کے خلاف استعمال کئے جائیں

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین،پاکستان اور روسی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ،نیو ورلڈ آرڈر میں پاکستان کے کردار کو بڑا کرنے پر اتفاق ہو گیا۔واضح ہو کہ ان دنوں روسی صدر پیوٹن چین کے اہم ترین دورے پر ہیں،جبکہ پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی بیجنگ میں موجود ہیں۔ تینوں ممالک کے درمیان یہ معاملہ بھی طے پا گیا کہ یہ تینوں ممالک دفاعی سازوسامان ایسے کسی ملک کو فروخت نہیں کریں گے جو انھی کے خلاف استعمال کئے جائیں۔

 چین اور پاکستان کے تعلقات کو ”ہمہ وقت اسٹریٹیجک شراکت داری” قرار دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ پاکستان کی قومی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ نیز بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں بڑا کردار ادا کرنے میں، اس کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان نے ون چائنا اصول پر مضبوطی سے عمل کیا ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر کسی بھی طرح کے تحفظات کے بغیر چین کو قابل قدر تعاون فراہم کیا ہے۔  چینی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ خیال ہے کہ نئی حکومت کی قیادت میں پاکستان سیاسی اتحاد، سماجی استحکام، قابل کنٹرول سلامتی اور پائیدار ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو گا۔ اس موقع پر فریقین نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو بڑھانے کا عہد بھی کیا۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے اور ہمہ جہت اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button