انٹرنیشنل

چین:رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک

آگ سے 44 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کے شہر ناجنگ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ سے 44 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں۔

آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائرٹینڈرز نے حصہ لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button