انٹرنیشنل

چین ،پاکستان کو جدید ترین ہنگورکلاس آبدوزیں دے گامعاہدے پر عمدرآمد کا آغاز

حکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین ،پاکستان کو جدید ترین ہنگورکلاس آبدوزیں دے گامعاہدے پر عمدرآمد کا آغازہو گیا، چین ،پاکستان کے لیے تیار ہونے والی ہنگورکلاس آبدوز یں دے گا۔ رپورٹ کے مطابق آبدوز کی افتتاحی تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس نے تیار کی ہیں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ پاک-چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا، حکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

چین کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تیار کی جائیں گی اور دیگر 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تیار کی جائیں گی۔ یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی جس سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔ چینی ساختہ یہ جدید آبدوزیں ریڈار کی نظروں سے اوجھل رہنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ آبدوزیں چین نے خود ڈیزائن کی ہیں، چینی ہتھیاروں کی کارکردگی بھی امریکی اور روسی ہتھیاروں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔ چین 3 اصولوں پر ہتھیار برآمد کرتا ہے جن کا مقصد اپنے خریدار کی قانونی دفاعی اہلیت کو بہتر بنانے میں مدد دینا، عالمی اورعلاقائی امن و سلامتی کو بہتر بنانا اور خریدار کی اندرونی پالیسیوں میں عدم مداخلت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button