انٹرنیشنل

چین ،یوکرین جنگ کے لئے روس کو ہتھیار اورمالی امداد بھی دے رہا ہےمغربی ممالک کا الزام

نیٹو کے سربراہ ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ میں چینی حکومت جس انداز میں روس کو معاونت فراہم کر رہی ہے، وہ ماسکو کے لیے انتہائی اہم ہے

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین ،یوکرین جنگ کے لئے روس کو ہتھیار اورمالی امداد بھی دے رہا ہےمغربی ممالک کا الزام۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ مغربی ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن ساتھ ہی بیجنگ حکومت یوکرین جنگ میں ماسکو حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ نیٹو کے سربراہ کے بقول بیجنگ اس تناظر میں دوہرے معیارات اپنائے ہوئے ہے۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ میں چینی حکومت جس انداز میں روس کو معاونت فراہم کر رہی ہے، وہ ماسکو کے لیے انتہائی اہم ہے۔

یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کی وجہ سے مغرب روس پر نہ صرف پابندیاں عائد کر رہا ہے بلکہ روسی جارحیت کے خلاف کییف حکومت کو ہر ممکن مالی و عسکری امداد بھی فراہم کر رہا ہے۔ مغربی ممالک کی طرف سے امداد کے باعث ہی یوکرین اس جنگ کے دو سال سے بھی زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد بھی روس کی طاقتور فوج کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے۔

چین نے روس کو مشین پارٹس، مائیکرو الیکٹرونکس اور دیگر ایسی ٹیکنالوجیز کی فروخت میں واضح اضافہ کیا ہے، جو ماسکو دراصل میزائل، ٹینک اور ایئر کرافٹ کی تیاری کے لیے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی ہتھیار پھر روسی فوجی یوکرین میں استعمال کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button