چین میں امریکی جاسوس،بڑی سازش بے نقاب
چین کی ریاستی سلامتی کی وزارت نے کہا کہ اس نے چینی شہریوں کو بیرون ملک بھرتی کیے جانے کے خطرات کو اجاگر کیا ہے
بیجنگ(ویب ڈیسک )چین میں امریکی جاسوس،بڑی سازش بے نقاب،غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی ریاستی سلامتی کی وزارت نے کہا کہ اس نے چینی شہریوں کو بیرون ملک بھرتی کیے جانے کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔وزارت نے اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم وی چیٹ چینل پر پوسٹ میں کہا کہ چینی شہری شہری کا نام زینگ ہے جو ایک فوجی صنعتی گروپ کے لیے کام کرتا تھا اور ان کو اٹلی میں مقیم سی آئی اے ایجنٹ نے بھرتی کیا تھا۔زینگ کو ملٹری انڈسٹریل گروپ نے مزید تعلیم کے لیے اٹلی بھیجا اور اس کی سی آئی اے ایجنٹ سے واقفیت ہوئی۔
وزارت نے کہا کہ ڈنر پارٹیوں، باہر نکلنے اور اوپیرا کے دوروں کے ذریعے دونوں نے قریبی تعلق استوار کیا، جس کے ساتھ زینگ آہستہ آہستہ سی آئی اے ایجنٹ پر نفسیاتی طور پر انحصار کرنے لگا۔بیان کے مطابق زینگ کے سیاسی موقف کو تبدیلی کے حوالے سے کامیابی ملنے کے بعد سی آئی اے ایجنٹ نے زینگ سے چینی فوج کے بارے میں حساس معلومات طلب کیں۔بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ واقعات کب رونما ہوئے جبکہ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ زینگ مرد ہیں یا عورت البتہ یہ بتایا کہ مبینہ جاسوس1971 میں پیدا ہوا اور سی آئی اے کے مبینہ ایجنٹ کا نام سیٹھ تھا۔