انٹرنیشنل

چین میں زلزلہ’ ہلاکتوں کی تعداد میں یکدم اضافہ، ہزاروں مکانات مسمار

چین کے شمال مغربی حصے میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد127 ہوگئی، 700 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک لاکھ پچپن ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شمالی مغربی حصے میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں یکدم اضافہ ہوگیا جبکہ زخمیوں کی تعداد میں ہزاروں میں پہنچ گئی اور ہزاروں مکانات بھی مسمار ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی گہرائی35 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز چین کے شہر Lanzhou سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے سے ایک لاکھ پچپن ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی اہلکاروں کی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، سرد موسم ریسکیو ٹیموں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے زیادہ ہلاکتیں صوبےGangsu ہوئی ہیں، زلزلے کو کئی سالوں بعد چین میں آنے والا تباہ کن زلزلہ کہا جا رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے،چینی حکام نے اگلے کچھ دنوں میں 5 شدت کے آفٹر شاکس آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پانی اور بجلی کا نظام متاثر ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے دو شمال مغربی صوبوں Gangsu اور Qinhai میں پیر کی آدھی رات کو 6.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 127 افراد ہلاک ہوگئے اور بڑی تعداد میں انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button