انٹرنیشنل

چین کبھی بھی تائیوان پر قبضہ کر سکتا ہے، تائیوان کے نو منتخب صدر کی دہائی

آرمی، بحریہ، فضائیہ اور راکٹ فورسز نے آبنائے تائیوان اور کنمین، ماتسو، ووکیو اور ڈونگین جزائر میں فوجی مشقیں شروع کردی ہیں

تائیوان (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان کے نو منتخب صدر نے دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کبھی بھی تائیوان پر قبضہ کر سکتا ہے چین کے حملہ سے بچنے کیلئے ہمیں مزید فوجی مشقیں کرنی چاہئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تائیوان کے نئے صدر لائی چنگ تے کے اپنے عہدے کے حلف لینے کے بعد چین نے تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ چینی فوج کی ایسٹرن تھیئٹر کمانڈ نے کہا کہ آرمی، بحریہ، فضائیہ اور راکٹ فورسز نے آبنائے تائیوان اور کنمین، ماتسو، ووکیو اور ڈونگین جزائر میں فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔ چین کی میڈیا کے مطابق یہ فوجی مشقیں مشترکہ سمندری، فضائی جنگی تیاریوں، اچوک حملوں اور حقیقی جنگی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے مربوط کارروائیواں پر مرکوز ہیں۔

چینی فوج کے ترجمان لی ژی کے مطابق یہ مشقیں "علیحدگی پسندانہ کارروائیوں” کے لیے”سخت سزا” ہیں، جو لائی چنگ تے کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے تین دن بعد شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے ان مشقوں کو "بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور اشتعال انگیزی کے خلاف سخت انتباہ” بھی قرار دیا۔ ماضی میں بیجنگ تائیوان کے صدر لائی کو ایک "خطرناک علیحدگی پسند” کہتا رہا ہے جو اس کے بقول خطے میں "جنگ اور زوال” لائے گا۔ تائیوان نے اپنی خودمختاری کے دفاع کے عزم پر زور دیتے ہوئے چین کی فوجی مشقوں کی مذمت کی۔

خود حکمران جزیرے کی وزارت برائے قومی دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ "وہ اس طرح کی غیر معقول اشتعال انگیزیوں اور اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے، جو علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔” تائی پے نے یہ بھی کہا کہ اس نے بیجنگ کے اقدام کے جواب میں بحری، فضائی اور زمینی افواج کو متحرک کردیا ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ،”مسلح افواج کے تمام افسران اور سپاہی تیار ہیں۔” انہوں نے مزید کہا،”ہم جنگ کی تیاری، جنگ کا جواب دینے اور جنگ سے گریز نہ کرنے کے مضبوط ارادے پر قائم ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button