انٹرنیشنل

چین کےصدرکی شہبازشریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پرمبارکباد

چینی صدر نے اتوار کو شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔  بیجنگ سے جاری بیان کے مطابق چینی صدر نے اتوار کو شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ چینی صدر نے نومنتخب وزیراعظم پاکستان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف آج ملک کے 24ویں وزیرِاعظم اور 16ویں قائدِ ایوان منتخب ہوئے۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کےلیے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف نے 201 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔ وزیرِ اعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button