انٹرنیشنل
چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ پہنچ گئے
۔سان فرانسسکو پہنچنے پر چینی صدر کو خوش آمدید کہنے کے لیے اوور سیز چینی باشندوں کا ایئر پورٹ پر رش دیکھنے میں آیا

سان فرانسسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ پہنچ گئے، صدر شی جن پنگ سان فرانسسکو پہنچے ۔سان فرانسسکو پہنچنے پر چینی صدر کو خوش آمدید کہنے کے لیے اوور سیز چینی باشندوں کا ایئر پورٹ پر رش دیکھنے میں آیا، چینی باشندوں نے ایئر پورٹ سے ہوٹل تک قطار بنا کر چینی صدر کو خوش آمدید کہا۔
چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ 30 ویں اپیک اکنامک سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور امریکہ اور چین کے اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔