انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بن گئے تو ایلون مسک کو کون سا عہدہ ملے گا؟

ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات جیت گئے تو ایلون مسک کو وائٹ ہاؤس کا مشیر بنانے پرغورکریں گے۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بن گئے تو ایلون مسک کو کون سا عہدہ ملے گا؟رپورٹ سامنے آگئی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات جیت گئے تو ایلون مسک کو وائٹ ہاؤس کا مشیر بنانے پرغورکریں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں دوبارہ انٹری ہوتی ہے تو اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ وہ ایلون مسک کو مشیر منتخب کریں گے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان پہلے تعلقات کشیدہ تھے پھر رواں سال مارچ میں ایک ارب پتی نیلسن پیلٹز کے ذریعے ان دونوں کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور اس ملاقات کے بعد سے اب تک ان دونوں کی امیگریشن سمیت مختلف پالیسی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کئی بار فون پر بات چیت ہو چُکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس الیکشن میں کسی صدارتی مہم کے لیے فنڈز نہیں دیں گے لیکن اطلاعات یہ بھی ہیں کہ اُنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ نومبر میں اپنے دولت مند اور طاقتور اتحادیوں کو اکٹھا کرکے اُنہیں جو بائیڈن کی حمایت نہ کرنے پر امادہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ اقتدار کے آغاز میں ایلون مسک نے مختصر عرصے کے لیے وائٹ ہاؤس میں بطور بزنس ایڈوائزر کام کیا لیکن جب ڈونلڈ ٹرمپ 2017ء میں پیرس کلائمیٹ اکارڈ سے دستبردار ہوئے تو اُنہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button