انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ سے فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا گیا،یقین دہانی بھی آگئی

ڈونلڈ ٹرمپ اور خبیب کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دنیا کی دونوں مشہور ترین شخصیات انتہائی قریب کھڑے، بے تکلف انداز میں فلسطین میں جاری جنگ پر بات چیت کر رہے ہیں

نیوجرسی (ویب ڈیسک) معروف سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر، خبیب نُرماگومیڈوف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےفلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ سوشل میڈیا کا ہرپلیٹ فارم اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق روسی مکسڈ مارشل فائٹر خبیب نُرماگومیڈوف کے درمیان ہونے والی ملاقات سے بھرا پڑا ہے۔ یہ وائرل ویڈیو امریکی ریاست نیو جرسی کے شہرنیوآرک میں پروڈینشل سینٹر میں منعقدہ یو ایف سی 302 ایونٹ کے دوران بنائی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور خبیب کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دنیا کی دونوں مشہور ترین شخصیات انتہائی قریب کھڑے، بے تکلف انداز میں فلسطین میں جاری جنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ خبیب کو یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو غزہ میں جاری جنگ رکوا دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button