انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ترین امریکی ریاست کاالیکشن جیت لیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولینا میں ریپبلکن پارٹی کے پرائمری الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے

کیرولینا(ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولینا میں ریپبلکن پارٹی کے پرائمری الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز صدارتی نامزدگی کے لیے مسلسل چوتھا پرائمری الیکشن جیتا ہے۔ ٹرمپ نے مخالف امیدوار اور کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی کو ان کی آبائی ریاست میں شکست دی ہے۔ ٹرمپ صدراتی دوڑ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ریپلکن پارٹی کو اتنا مضبوط نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو بائیڈن کو الیکشن میں شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو امریکا کو وہ عزت ملے گی جو اسے پہلے کبھی نہیں ملی۔ دوسری جانب، ٹرمپ سے اپنی ہی ریاست میں ہارنے کے باوجود نکی ہیلی نے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل رہنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے  نیو ہیمپشائر کے ری پبلیکن صدارتی پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل آئیوا کاکس میں ٹرمپ نے نکی ہیلی اور فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹس کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ بعد ازاں، صدارتی امیدوار رون ڈی سانٹس نے ٹرمپ کی حمایت کر کے صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے خود کو الگ کر لیا تھا۔

ڈی سانٹس کی نامزدگی کے خاتمے کے بعد نکی ہیلی اب اس دوڑ میں آخری ریپبلکن امیدوار بن گئی ہیں، جنہوں نے ٹرمپ کے حق میں دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا ٹرمپ سے اگلا مقابلہ 5 مارچ کو ریاست مشی گن میں ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب رواں برس نومبر میں ہوں گے جن میں معمر سیاست دانوں 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اور 81 سالہ جو بائیڈن کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ ایڈیسن ریسرچ کے مطابق، ڈانلڈ ٹرمپ ری پبلیکن پارٹی خود کو مزید مضبوط کرتے ہوئے وہ نومبر میں ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کے ساتھ دوبارہ صدارتی انتخاب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button