انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن انتقال کرگئیں

میریان ٹرمپ وفاقی جج اور سرکاری وکیل رہ چکی ہیں، انہیں 1983 میں اس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن نے نیو جرسی میں فیڈرل ڈسٹرکٹ جج مقرر کیا تھا

نیوجرسی(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن میریان ٹرمپ بیری 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ میریان ٹرمپ وفاقی جج اور سرکاری وکیل رہ چکی ہیں، انہیں 1983 میں اس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن نے نیو جرسی میں فیڈرل ڈسٹرکٹ جج مقرر کیا تھا۔

میریان بیری اپنی پوری زندگی میں سابق صدر کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھیں، اور ان چند لوگوں میں سے تھیں جن سے صدر نے مشورہ لیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق میریان بیری اپنے بھائی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھیں جن سے وہ اکثر مشورے لیا کرتے تھے۔

اگرچہ دونوں بہن بھائی کے تعلقات میں دراڑ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کے عہدے پر فائز رہنے کے دوران آئی جب میریان نے اپنے بھائی کی پالیسیز پر کڑی تنقید کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button