انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ 34 الزامات میں مجرم قرار، انتخابات میں حصہ لے سکیں گے؟

جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جعلی کاروباری ریکارڈ کے جرم میں قصور وار پایا ۔سزا کا اعلان11 جولائی کو 'الزامات ایک لاکھ 30ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق تھے

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) قانون ہو تو ایسا، امریکہ کی تاریخ بدل گئی، پہلی بار کسی سابق صدر کو جرم ثابت ہونے سزا ہوگی اس کے بعد دیکھنا یہ ہوگا کہ ٹرمپ آئندہ ہونیوالے انتخابات میں حصہ لے پائیں گے یا نہیں؟

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو جرم ثابت ہونے پر سزا ہو گی ۔جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جعلی کاروباری ریکارڈ کے جرم میں قصور وار پایا ۔جیوری ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا کا اعلان 11 جولائی کو کریگی ۔الزامات ایک لاکھ 30ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق تھے۔ رقم فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلرز کو دی گئی تھی ۔ امریکی قانون کسی بھی امیدوار کو اس بنیاد پر مہم چلانے یا صدر بننے سے نہیں روکتا جس پر کوئی جرم ثابت ہوا یا چاہے وہ جیل میں ہی کیوں نہ ہو۔

میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا نیویارک کی جیوری نے سزائی، ڈونلڈ ٹرمپ پر 34 الزامات عائد کیے گئے تھے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور سن 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر تعلقات کو چھپانے کے لیے اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button