انٹرنیشنل

کانگریس نریندرمودی سمیت حکمراں اتحاد کیلئےپھر سے ڈراؤنا خواب بن گئی

سابق حکمراں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی میٹنگ آج ہوگی جس میں بی جے پی نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم نامزد کرانے کی کوشش کرے گی۔

نیودہلی(ویب ڈیسک) کانگریس نے بی جے پی کو اُسی کے ہتھیار سے کاری ضرب لگا دی، اب کی بار چار سو پار کا بی جے پی کا نعرہ ووٹر کیلئے خوف کی علامت بنادیا، حکمراں جماعت بی جے پی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تاہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کیلئے آج کوششوں کا آغاز کرے گی جبکہ 10 برس بعد غیرمعمولی نشستیں جیت کر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نریندر مودی سمیت حکمراں اتحاد کیلئے پھر سے ڈراؤنا خواب بن گئی ہے۔

بھارت کے سابق حکمراں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی میٹنگ آج ہوگی جس میں بی جے پی نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم نامزد کرانے کی کوشش کرے گی۔  بی جے پی کو ماضی کی 303 نشستوں کے مقابلے میں اس بارصرف 240 نشستوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ 543 رکنی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کیلئے 272 نشستیں درکار ہیں۔

2019 کے انتخابات میں حکمراں اتحاد کو ملی 353 میں سے 303 نشستیں بی جے پی نے حاصل کی تھیں تاہم کانگریس نے مودی کا اس بار چار سو نشستیں حاصل کرنے کا خواب چکنا چور کردیا۔  کانگریس اتحاد نے 230 نشستیں جیت لیں، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور رہنما راہول گاندھی عوام کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہے کہ اگر بی جے پی کو چار سو نشستیں مل گئیں تو وہ آئین بدل دے گی اور کوٹہ سسٹم ختم کردے گی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button