انٹرنیشنل

کتنے پاکستانی زائرین کربلا پہنچے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے'کیمپ آفس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں، سبیل بھی لگائی گئی ہے: احمد امجد علی

عراق(مانیٹرنگ ڈیسک) کتنے پاکستانی زائرین کربلا پہنچے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے ‘ عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلاپہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیمپ آفس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں، سبیل بھی لگائی گئی ہے۔ سفیرپاکستان کا کہنا تھاکہ پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کیمپ آفس سے کی جاسکتی ہے، کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک کیلئے لگایا گیا ہے۔ احمد امجد علی نے کہا ہے کہ کربلا کیمپ آفس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات مہیا کرنا ہے، کربلا کیمپ آفس وزارت خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button