انٹرنیشنل

کینیڈا :مسافروں کا طیارہ گرکرتباہ، 6 ہلاک

ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں ایک خاندان دوسرے شہر میں واقع چرچ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہا تھا

اٹاوا(ویب ڈیسک) عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اڑان بھرنے کے محض آدھے گھنٹے بعد ہی طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔ طیارے میں ایک پائلٹ اور 5 مسافر سوار تھے۔ طیارے سے رابطہ جس مقام پر منقطع ہوا تھا وہ ایک پہاڑی علاقہ تھا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران طیارے کا ملبہ ایک پہاڑی سے مل گیا۔ طیارہ مکمل طور پر جل چکا تھا اور ملبے سے 6 لاشیں برآمد ہوئیں۔

امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والےتمام مسافر ایک ہی خاندان سےتعلق رکھتےہیں۔ یہ خاندان ایک چرچ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے طیارے میں روانہ ہوئے تھے۔ حادثے کی وجہ کا تعین تاحال نہیں ہوسکا ہے تاہم حادثے کے مقام پر موسم ابر آلود تھا جو حادثے کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔ ایوی ایشن نےحادثےکی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ تاحال پائلٹ اور مسافروں کی شناخت بھی ظاہرنہیں کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button