انٹرنیشنل

گجرات میں شکست کا خوف ،مودی کی نیندیں حرام،ایک اور شہر سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

نریندر مودی نے آج صبح ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی نامزدگی جمع کرائے

اترپردیش(ویب ڈیسک)گجرات میں شکست کا خوف ،مودی کی نیندیں حرام،ایک اور شہر سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ،رپورٹ کے مطابق بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندرمودی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے آج صبح ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر ان کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنا پارٹی کے رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد نریندر مودی نے پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقات کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1991 سے 8 بار وارانسی سے بی جے پی سیٹ جیت چکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وارانسی میں بھی اس انتخاب کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ووٹنگ ہوگی، یہاں سے گزشتہ انتخابات میں نریندر ہومدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button