انٹرنیشنل

گرمی کی شدت میں اضافہ، حکام نے عوام کو بڑی ہدایت کر دی

ایران کے شمالی علاقے ان دنوں غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کے باعث ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ' 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹرنیوز) گرمی کی شدت میںاضافہ، حکام نے عوام کو بڑی ہدایت کر دی ‘ ایران میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کے شمالی علاقے ان دنوں غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کے باعث ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔رواں ہفتے ایرانی شہر اہواز میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا تھا، تہران میں بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایرانی حکام نے گرمی کی شدت کے باعث ملک بھر میں دو روز کی تعطیل کا اعلان کیاہے جس دوران بینک، سکولز اورحکومتی دفاتر بند ہوں گے۔ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے معمر اور بیمار افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button