انٹرنیشنل

گلوبل وارمنگ: امریکا، یورپ اور ایشیا ہیٹ ویو کے نشانے پر

موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے باعث اس بار کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک)  دنیا میں موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے باعث درجہ حرارت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث امریکا اور یورپ سمیت ایشیا میں بھی بڑی تعداد میں لوگ ہیٹ ویو کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ بین الاقوامی موسمیاتی اداروں نے آنے والے دنوں میں ریکارڈ درجہ حرارت کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی موسمیاتی ادارے (این ڈبلیو ایس) کے مطابق ان 2 دنوں کے دوران کیلیفورنیا سے ٹیکساس تک  11 کروڑ سے زائد افراد خطرناک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی امریکی ریاست ایریزونا میں 118 فارن ہائٹ (48 ڈگری) درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی جسے زمین کا گرم ترین مقام بھی کہا جاتا ہے میں آج اور کل پارہ ممکنہ طور پر 130 درجے فارن ہائٹ یا 54 درجے سیلسیئس تک جا سکتا ہے، جہاں حکام نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے گھروں سے نہ نکلنے اور پانی کی کمی کو پورا رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے باعث اس بار کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، جس نے ابھی تک ایک کروڑ ہیکٹر رقبے کو جلا ڈالا ہے جو ابھی مزید پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

امریکا کے بعد یورپ میں بھی بہت سے علاقوں میں بلند ترین درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے اور کئی علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح اٹلی میں بھی تاریخی بلند درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے، اٹلی کی وزارت صحت نے روم، بولوگنا اور فلورنس سمیت 16 شہروں کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button