انٹرنیشنل

ہزاروں افراد کا احتجاج، اسرائیل سے آنے والےطیارے پر حملہ آوور ہوگئے

 داغستان میں ہزاروں افراد نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر دھاوا بول دیا

ماکاچ کلا(ویب ڈیسک) داغستان میں ہزاروں افراد نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق داغستان میں ہزاروں مظاہرین سیکورٹی رکاوٹیں توڑتے ہوئے دارالحکومت ماکاچ کلا  ائیرپورٹ میں داخل ہوگئے اور اسرائیل سے آنے والےروسی طیارے پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے تل ابیب سے آنے والی پرواز میں اسرائیلی شہریوں کی تلاش میں مسافروں کے پاسپورٹ اور فون چیک کیے اوریہودی ہونے کے شبے میں ایک مسافر کو گھیر لیا۔ پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button