انٹرنیشنل

یمن:امریکا اور برطانیہ کے 48 مقامات پرحملے

کچھ گھنٹوں کے دوران 48 مقامات پر حملے کیے ہیں۔ ترجمان حوثی کے مطابق حملے یمن کے حوثیوں کو ان کے مقاصد سے نہیں روک پائیں گے

یمن(ویب ڈیسک) امریکا اور برطانیہ نے یمن میں کچھ گھنٹوں کے دوران 48 مقامات پر حملے کیے ہیں۔ ترجمان حوثی کے مطابق حملے یمن کے حوثیوں کو ان کے مقاصد سے نہیں روک پائیں گے، یہ حملے غزہ کے لیے ہمیں ہمارے اخلاقی، مذہبی اور انسانی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹائیں گے۔ ترجمان حوثی کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا جواب دیا جائے گا۔

امریکی فوج کا یمن میں اینٹی شپ کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

علاوہ ازیں امریکی فوج نے یمن میں اینٹی شپ کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کروز میزائل سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کی جارہی تھی، میزائل خطے میں امریکی بحریہ کے جہازوں اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی کارروائی نیوی گیشن کی آزادی کا تحفظ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button