انٹرنیشنل

یوروپول کا کریک ڈائون،اطالوی جرائم پیشہ گروہ کے 100 سے زائد افراد گرفتار

گرفتار افراد پر منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے' گروپ کا نیٹ ورک جنوبی امریکا سے یورپ و آسٹریلیا تک منشیات سمگلنگ کرتا تھا

روم(مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز)یوروپول نے اطالوی جرائم پیشہ گروپ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے100 سے زائد افراد کوگرفتار کر کے ان کو جیل یاترا پر بھیج دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گرفتار افراد پر منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ گروپ کا نیٹ ورک جنوبی امریکا سے یورپ و آسٹریلیا تک منشیات سمگلنگ کرتا تھا۔ اطالوی گروپ پاکستان سے جنوبی امریکہ تک ہتھیاروں کی سپلائی میں بھی ملوث تھا۔ یہ ہتھیار کوکین کے بدلے میں برازیل کے جرائم پیشہ گروپ کو دیئے جاتے تھے۔ اٹلی کا جرائم پیشہ گروپ درنگیٹا دنیا کے بڑے جرائم پیشہ نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button