انٹرنیشنل

یورپی یونین ان ایکشن، بدعنوان افراد کی بلیک لسٹ ‘ سزا دینے کی تیاری مکمل

جن افراد اور اداروں نے 'بدعنوانی کی سنگین کارروائیوں' کا ارتکاب کیا وہ یورپی یونین میں اپنے اثاثے منجمد دیکھیں گے اور ان پر پابندی عائد کردی جائے گی

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز) یورپی یونین نے دنیا بھر میں بدعنوانی کے الزام میں افراد کو سزا دینے کے لیے ‘بلیک لسٹ’منصوبے پر نظریں جمال لیں۔ یورپی کمیشن نے تجویز پیش کی کہ جن افراد اور اداروں نے ‘بدعنوانی کی سنگین کارروائیوں’ کا ارتکاب کیا ہے وہ یورپی یونین میں اپنے اثاثے منجمد دیکھیں گے اور ان پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ان منصوبوں کو ابھی بھی یورپی یونین کے 27 رکن ممالک سے منظوری درکار ہوگی، یہ تجاویز یو ایس میگنٹسکی ایکٹ سے ملتی جلتی ہیں، اس ایکٹ کا نام روسی وکیل سرگئی میگنٹسکی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ برسلز کا نیا طریقہ کار یورپی یونین کو پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دے گا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ ہم ایک واضح پیغام بھیج رہے ہیں کہ یورپی یونین ان لوگوں کے لیے کاروبار کے لیے کھلا نہیں ہے جو بدعنوانی میں ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button