انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم کا سعودی عرب تک ریلوے ٹریک بنانے کا اعلان

وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کے روز27 ارب ڈالر کی لاگت سے ریلوے نیٹ ورک کے توسیعی منصوبے کا اعلان کیا

اسرائیل(ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کے روز27 ارب ڈالر کی لاگت سے ریلوے نیٹ ورک کے توسیعی منصوبے کا اعلان کیا، جس کے تحت اسرائیل کے مضافاتی علاقوں کو میٹروپولیٹن تل ابیب سے مربوط کیا جائے گا اوراسی کو توسیع دیتے ہوئے مستقبل میں سعودی عرب کے ساتھ زمینی رابطہ قائم کیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس کے دوران بڑے ریلوے منصوبے کا اعلان کیا، اور کہاکہ اسرائیل گزشتہ 7 ماہ سے آئینی بحران کا شکار ہے، جس کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس بحران سے نکلنے کے لیے دیگر ممالک سے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ اجلاس میں ’ون اسرائیل پروجیکٹ‘ منصوبے کی منظوری دی گئی ہے جس میں ملک کے کاروباری اور سرکاری مراکز تک ٹرین کے ذریعے سفر کے وقت کو مزید کم کرکے 2 گھنٹے یا اس سے بھی کم کرنے کے لیے ڈیزائن تیار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button