انٹرنیشنل

برطانیہ کا کون سا شہردیوالیہ ہوچکا؟یورپ سےتہلکہ خیز خبرآگئی

برمنگھم وسطی برطانیہ کا سب سے بڑا شہر ہے، جس میں متعدد ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد رہائش پزیر ہیں

برمنگھم(ویب ڈیسک) برطانیہ کا کون سا شہر دیوالیہ ہو چکا؟یورپ سے تہلکہ خیز خبر آگئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم نے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برمنگھم سٹی کونسل کی جانب سے منگل کو سیکشن 114 کے تحت غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا اور ضروری سروسز کے علاوہ دیگر اخراجات کو روک دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ مساوی تنخواہوں (مردوں اور خواتین کی مساوی تنخواہوں) کی ادائیگی کے باعث دستیاب مالی وسائل سے زائد اخراجات کے سبب خسارے کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر مساوی تنخواہوں کی ادائیگی میں 650 ملین پاؤنڈ سے 760 ملین پاؤنڈ اخراجات آئیں گے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کونسل کو ادائیگی کے لیے مالی وسائل میں کمی کا سامنا ہے اور اس بحران کے باعث کسی بھی نئے معاہدے اور غیر ضروری اخراجات کو فوری طور پر روک دیا جائے۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق برمنگھم وسطی برطانیہ کا سب سے بڑا شہر ہے، جس میں متعدد ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد رہائش پزیر ہیں جبکہ سٹی کونسل 10 لاکھ سے زائد افراد کو سروسز فراہم کرتی ہے۔ گزشتہ سال اس کثیر الثقافتی شہر نے دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کی تھی جبکہ 2026ء میں یورپین ایتھلیٹک چیمپئن شپ بھی شیڈول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button