انٹرنیشنل

بھارتی شہر لکھنؤمیں چاند نظر آگیا، بھارت میں بھی کل روزہ ہوگا

دہلی میں وقت سحر صبح 5 بج کر 18 منٹ اور افطار مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پر ہوگا

لکھنؤ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں چاند نظر آنے کے بعد بھارتی شہر لکھنؤمیں بھی ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور اب پورے بھارت میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کے کئی شہروں میں مقامی سطح پر چاند دیکھنے کیلئے کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ لکھنؤمیں رمضان کا چاند نظر آگیا جس کے بعد بھارت میں منگل 12 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔میڈیا کے مطابق دہلی میں وقت سحر صبح 5 بج کر 18 منٹ اور افطار مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پر ہوگا۔ اس کے علاوہ حیدرآباد میں سحری مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 16 منٹ اور افطار شام 6 بج کر 26 منٹ پر ہوگی۔ بھارتی شہر ممبئی میں وقت سحر 5 بج کر 38 منٹ اور افطار 6 بج کر 48 منٹ پر ہوگی جبکہ پونے میں سحری مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 34 منٹ اور افطار 6 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button