انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد،لوک سبھا میں بحث کا آغاز

بحث کا آغاز کانگریس کے رکن اسمبلی گورو گگوئی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر مجبور ہوگئے

نیو دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد،لوک سبھا میں بحث کا آغاز بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں بحث کا آغاز کانگریس کے رکن اسمبلی گورو گگوئی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر مجبور ہوگئے ہیں، تحریک عدم اعتماد منی پور کو انصاف دلانے کے بارے میں ہے۔ گورو گگوئی نے کہا کہ میں تحریک پیش کرتا ہوں کہ یہ ایوان حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے، اپوزیشن اتحاد یہ تحریک منی پور کے لیے لایا ہے، منی پور انصاف چاہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی جانب سے نشی کانت دوبے تحریک عدم اعتماد کے خلاف بحث شروع کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی حکومت کے خلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعرات کو متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رکن اسمبلی گورو گگوئی نے 26 جولائی کو تحریک عدم اعتماد لانے کا نوٹس دیا تھا۔

واضح رہے کہ ریاست منی پور میں فسادات کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کی تحریک عدم اعتماد کو اسپیکر نے منظور کرلیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں تین مئی سے جاری نسلی فسادات میں 160 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button