انٹرنیشنل

بھارتی وزیردفاع کا متنازع بیان،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نےمودی سرکارکو اوقات یاد دلادی

فاروق عبد اللہ نےبھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے متنازع بیان کے جواب میں کہا ہے کہ  پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں

سری نگر(ویب ڈیسک)بھارتی وزیردفاع کا متنازع بیان،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نےمودی سرکارکو اوقات یاد دلادی ۔رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کےرہنما اورسابق وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نےبھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے متنازع بیان کے جواب میں کہا ہے کہ  پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی ترقی کو دیکھتے ہوئے آزاد کشمیر والے خود ہی پاکستان کے بجائے بھارت کے ساتھ شامل ہونے کا مطالبہ کریں گے۔ ہم انھیں بھارت میں ضم کرلیں گے۔ جس پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے متعدد بار وزیراعلیٰ رہنے والے فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو اپنے ساتھ ضم کرنے کی بات کرنے والے بھارتی وزیر، اگر ہمت رکھتے ہیں تو آگے بڑھیں اور اپنا دعویٰ مکمل کرکے دکھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button